بالائی چترال میں موسلادھار بارشوں اور سیلا ب نے ایک بارپھر تباہی مچادی،

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) بالائی چترال میں موسلادھار بارشوں اور سیلا ب نے ایک بارپھر تباہی مچادی، سیلابی ریلامتعدد گھروں میں داخل، کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مستوج و نواحی علاقوں میں گزشتہ رات موسلادھار بارشوں کے نیتجے میں مختلف مقامات پر سیلاب آیا۔ جس کے نتیجے میں غورو، پرکوسپ، کھوژ، دیوانگول، چوئنچ، چپاڑی ودیگر مقاما ت پر سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ سیلابی ریلہ متعدد مکانات کے اندر داخل ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔تمام جمع پونجی ملبے تلے دب گئے، کھڑی فصلوں، سیب کے باغات ودیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب نے ابنوشی اور ابپاشی کے منصوبوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے اور رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔ تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ علاقے کے مکین محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔