ُپشاور (ہینڈآوٹ) صوبائی کابینہ نے این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر گریڈ 12 سے 16 تک ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کئے گئے اساتذہ کو باقاعدہ طور پر مستقل کرنیکی منظوری دی ہے۔ اس اقدام سے 58 ہزار کے لگ بھگ اساتذہ مستفید ہوں گے۔یہ بات وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کابینہ کے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔صوبائی کابینہ کا 75 واں اجلاس وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت سول سیکرٹیریٹ پشاورکے کیبنٹ روم میں ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کے ارکان، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ صوبائی کا بینہ نے را ئٹ ٹو پبلک سروس کمیشن میں عوامی خدمات تک رسائی میں 38مزید پبلک سروسز شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان خدمات میں نئی گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفیکٹ، آلودگی کنٹرول سرٹیفیکٹ، روٹ پرمٹ واٹر سپلائی لا ئن کی مرمت،گلیوں کی صفائی، ٹریڈ لائسنس، فروٹ مارکیٹس کے قیام کے لیے NOC اور سکالرشپ کے کیسز وغیرہ قابل ذکرہیں۔ یہ امور متعلقہ محکمے سر انجام دیں گے۔ وزیر اعلی نے دیر میں سکول کی عمارت گرنے کے واقعے میں جاں بحق بچی کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے اور اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ساتھ اس سکول کے نام کو جاں بحق بچی کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے ضلع بنوں میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈومیل کے دفاتر کے قیام کیلئے سرکاری اراضی کی فراہمی کی منظوری دے دی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی کا بینہ نے دریاوں سے کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے بجری ریت نکالنے کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے خیبر پختونخوا مائیننگ آف مائینر اینڈ مِنزلز رولز 2022کی منظوری دے دی ہے۔ تاکہ انڈسٹری کی ضروریات بھی پوری ہوں اور دریاوں کا قدرتی بہاو بھی متاثر نہ ہو۔ کابینہ نے غیر قانونی مائننگ پر جرمانے عائد کرنے کی بھی ہدایت کی۔ جرمانے 5 لاکھ روپے سے 15 لاکھ تک لگائے جاسکتے ہیں۔ صوبائی کا بینہ نے پشاور میں موجود 12 بند ٹیوب ویلز پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ سے لیکر ڈبلیو ایس ایس پی پشاور کی تحویل میں دینے اور مذکورہ ٹیوب ویلز کی بحالی کیلئے16.63ملین روپے ون ٹائم گرانٹ فراہم کرنے کی بھی منظوری دی۔ اسکے علاوہ زیراعلی نے صوبے میں سینٹیشن سروسز آوٹ سورس کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی کا بینہ نے صوبے میں وائلڈ لائف کے موثرانتظام اور تحفظ کیلئے مشترکہ چیک پوسٹیس قائم کرنے اور اس سلسلے میں سیکرٹری جنگلات کو مجاز اتھارٹی قرار دینے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی کا بینہ نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ضلع شانگلہ کبل گرام کو گیم ریزرو ایریا قرار دینے کی منظوری دے دی ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی کا بینہ نے ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں مائنز اینڈ منرل کے کیسوں کو نمٹانے کیلئے عبوری ٹریبیونل کی تشکیل کی منظوری بھی دیدی۔ صوبائی کا بینہ نے تحت بھائی ضلع مردان میں گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے قیام کیلئے محکمہ انڈسٹریز کی 20کنال اراضی محکمہ ہائیرایجوکیشن کے نام منتقل کرنے اور ضلع شانگلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول لیلونئی کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دیتے ہوئے سرکاری اراضی محکمہ تعلیم کے نام منتقل کرنے کی منظوری دِی۔ صوبائی کا بینہ نے اوچہ ولہ تحصیل شبقدر میں ریسکیو 1122اسٹیشن کے قیام کیلئے سرکاری اراضی فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی کابینہ نے ضلع بنوں میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈومیل کے دفاتر کے قیام کیلئے سرکاری اراضی کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ صوبائی کا بینہ نے سوات میں دہشت گردی میں مبینہ طور پر ملوث افراد کی اصلاح کے لیے بنائے گئے حراستی مرکز فضا گٹ کو ختم کرنے کی منظوری دے دِی۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ صوبائی کا بینہ نے صوبے میں وائلڈ لائف کے موثرانتظام اور تحفظ کیلئے مشترکہ چیک پوسٹیس قائم کرنے اور اس سلسلے میں سیکرٹری جنگلات کو مجاز اتھارٹی قرار دینے کی منظوری دے دی۔ اسی طرح کا بینہ نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ضلع شانگلہ کبل گرام کو گیم ریزرو ایریا قرار دینے کی منظوری دے دی ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ یونیورسٹیز کے لئے اراضی فراہم کے لئے طریقہ کار(Standardization) وضع کی جائے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رہیں اور زرخیز زمینوں کا کم سے کم استعمال ہو۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



