چترال (نما یندہ چترال میل) ویلج کونسل ہرت سے خواتین کی نشست کا امیدوار بی بی زلیخہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان کی یقینی جیت کو شکست میں بدلنے اور ان کے خلاف سازش کرنے کے مرتکب حکمران جماعت پی ٹی آئی کے مقامی ورکروں کے خلاف کاروائی کیا جائے اور ان کی نشست کے لئے دوبارہ پولنگ کرائی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہوسکے۔ اتوار کے روز چترال پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ علاقے میں خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے کی وجہ سے وہ علاقے میں عموماً اور خواتین میں مقبولیت رکھتی ہے اور یہ بات کسی بھی طرح ان کی سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہوپارہی تھی اور انہیں اپنی سیاسی بقا خطرے میں نظر آنے پر ان کے خلاف سازشوں کا جال بچھاکر اپنے راستے سے ہٹانے کے لئے کسی بھی موقع کو ضائع نہیں جانے دیتے اور گزشتہ الیکشن میں بھی انہوں نے اپنی پوری توانائی خرچ کرکے انہیں ہرانے کی کوشش کی اور اس کے باوجود بھی ان کی شکست جب ان کونظر آئی تو انہوں نے دھاندلی کا حربہ استعمال کیا۔ زلیخہ بی بی کا کہنا تھاکہ انہوں نے پہلے بھی بطور کونسلر اور سماجی کارکن کی حیثیت سے دن رات عوام کی خدمت کو اپنا معمول بنایا اور اس وجہ سے وہ علاقے میں اپنا مقام بناچکی ہیں اور ویلج کونسل کی کونسلر شپ میں ان کی ناکامی کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا لیکن ان کو مقبولیت کو عوام کی دلوں سے مٹانے میں ناکامی کے بعد ان کے ووٹوں کو چرالئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کی رات کنونسنگ بند ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنان موٹر سائیکلوں پر پوری رات علاقے میں گھوم گھوم کر ان کے خلاف ووٹ مانگتے رہے اور اسی پر بس نہیں کیا بلکہ وہ پولنگ کے دوران بھی پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں خواتین کو ان کے خلاف ورغلاتے رہے۔ انہوں نے اپنی سیاسی حریفوں میں فاتح الرحمن، نذیر، رحمت علی، حمید الرحمن، رحمت خان اور افسر علی کا نام لیا جوان کے خلاف کام کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ انصاف کے لئے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹانے پر سوچ رہی ہیں تاکہ انہیں غریب عوام کو خدمت کرنے کا ایک اور موقع مل سکے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات