چترال (محکم الدین) ضلعی انتظامیہ چترال کی غفلت، لاپرواہی اور بے جاعنایات کی وجہ سے چترال بازار پر ریڑھی والوں نیقبضہ کر لیا ہے۔ خصوصا بائی پاس روڈاور اتالیق بازار پر مکمل کنٹرول کر لیا ہے۔ جس سے گاڑیوں کے گزرنے اور پیدل چلنے والوں کو نقل وحمل میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی۔ کہ شہری کس قسم کی اذیت سے دوچار ہیں۔ بائی پاس روڈ کانصف حصہ گاڑیوں کی پارکنگ بن چکی ہے۔ جبکہ نصف حصہ ریڑھی والوں کیکاروبار کیلئیمختص ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کیلئیفٹ پاتھ کا کوئی نام ونشان نہیں ہے۔ ریڑھی والوں کی وجہ سے جہاں ایک طرف سڑک گندگی کے ڈھیربن چکے ہیں ۔ وہاں ہسپتال اورسکول و کالج کیراستوں اور کراسنگ پر جان بوجھ کر ریڑھی کھڑی کرتے ہیں۔ جس سے سکول وکالج کے طالبات اور خواتین کی نقل و حمل میں انتہائی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ عوامی حلقوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔ کہ چترال کے لوگ کسی کے رزق حلال میں مداخلت کرنا پسند نہیں کرتے اور حتی الوسع برداشت اور رواداری سے کام لیتے ہیں۔ لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے۔ کہ اس نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھایا جائے۔ اور پورے چترال شہر کو یرغمال بنایا جائے۔ چترال ایک چھوٹا شہر ہے۔ اس میں روزانہ سینکڑوں غیر مقامی افراد کاروبار کیلئے آجاتے ہیں۔ اگر ریڑھی والوں کی آمد کا سلسلہ اسی رفتا سے چترال شہر کی طرف جاری رہا تو آیندہ چترال شہر کے اندر قدم رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ اور ان ڈھیٹ لوگوں سے نمٹنا اس وقت سنگین مسئلہ بن جائے گا۔ عوامی حلقوں نے پر زور مطالبہ کیاہے۔ کہ ان ریڑھی والوں کیلئے مخصوص جگہ کا انتخاب کیا جائے۔ اور بازار ایریا میں بشمول بائی پاس روڈ ان کو سڑک سے ہٹاکر عوام کے نقل وحمل کی راہ میں رکاوٹ دور کی جائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات