چترال ( نما یندہ چترال میل )چترال پریس کلب نے مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق لویر اور اپر چترال کے اضلاع میں چاروں تحصیلوں میں چیرمین شپ کے امیدواروں کو اپنے پروگرام ‘مہراکہ ‘میں مدعو کرنے اور ان سے علاقے کی مخصوص صورت حال اور درپیش مسائل کے حوالے سے ان کے انتخابی منشور اور دوسرے ترجیحات اور ان کے پاس ان مسائل کے ممکنہ حل کے بارے میں معلومات کو عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 19مارچ دوپہر 1.30بجے دروش تحصیل، 21مارچ 10.00بجے صبح مستوج تحصیل، 22مارچ 10.00بجے صبح تورکھوموڑکھو تحصیل اور 24مارچ دوپہر 1.30بجے دوپہر تحصیل چترال۔ تمام امیدواروں کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ صدر پریس کلب کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ ان نشستوں کے انعقاد کا مقصد تمام اس جمہوری عمل میں حصہ لینے والے رہنماؤں کو فورم مہیا کرنا اور ان کے خیالات کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانا ہے۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ پروگرام میں امیدوار کی حاضری ضروری ہے جس کی نمائندگی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ امیدواروں سے سوال کرنے کے لئے صحافیوں کا ایک پینل مقرر کیا جائے گا اور پروگرام کے دیگر شرکاء اپنے سوالا ت تحریری شکل میں اس پینل کو دیں گے جو امیدواروں کے سامنے پیش کریں گے جبکہ براہ راست سوال پوچھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





