صوبائی حکومت کی طرف سے فائر ووڈ الاونس کے خاتمے کے خلاف جمعرات کے روز گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال کے سا منے چترال کے تمام سرکاری ملازمیں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بعد آزان احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) صوبائی حکومت کی طرف سے فائر ووڈ الاونس کے خاتمے کے خلاف جمعرات کے روز گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال کے سا منے چترال کے تمام سرکاری ملازمیں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بعد آزان احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں تمام ملازمین نے ضلعی عدا لت کے سامنے جمع ہوکر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال سے پر زور مطالبہ کیا۔ کہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف سو مو ٹو ایکشن لیا جائے احتجاجی مظاہرین سے آل ایمپلائز گرینڈ الائنس کے صدر امیر الملک و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ملازمین نے حکومت سے فوری طور پر فائر ووڈ الاونس بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے ملازمین کیلئے فائر ووڈ الاونس انگریز سرکار نے 1942 میں لاگو کیا تھا۔ جس میں وقت کے ساتھ ساتھ سابقہ حکومتوں نے اضافہ کیا۔ اب موجودہ صوبائی وزیر اعلی نے تو پہلے فی من قیمت می اضافے کا اعلان کیا۔ لیکن افسوس کا مقام ہے۔کہ اضافے کی بجائے پہلے سے موجود الاونس بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جو کہ چترال جیسے سرد علاقے کے ملازمین کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ اگر موجودہ صوبائی حکومت الاونس میں اضافہ نہیں کر سکتی۔ تو پہلے سے موجود الاونس کو تو ختم نہ کرے۔ ملازمین نے کہا۔کہ حکومت کا یہ ظالمانہ فیصلہ کسی صورت ملازمین کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔ اس موقع پر تمام دفاتر کی تالہ بندی کا اعلان کیا گیا۔ اور تمام دفاتر ملازمین کے احتجاج اورتالہ بندی کی وجہ سے بند رہے۔ ملازمین نے آیندہ سنگین اقدام اٹھانے صوبائی اور وفاقی سطح پر احتجاج کرنے کی بھی دھمکی دی۔