میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں صفائی مہم شروغ کر دی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال( نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال میں صفائی مہم شروغ کر دی گئی ہے۔حال ہی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے والے میڈیکل سپرٹنڈنٹ DHQ ہسپتال چترال ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک خود صفائی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز مہم کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئیانہوں نے کہا کہ صفائی ایمان کا اہم جز ہے۔ہمارا صفائی مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کچرے کا ایک تنکا بھی باقی ہو۔انہوں نے کہا کہ اس مہم میں پیرا میڈیکل سٹاف۔کلریکل سٹاف۔کلاس فور اور tma کا عملہ مشترکہ طور حصہ لے رہا ہے۔ہسپتال آنے والے مریضوں کو علاج معالجے کے علاوہ صاف ستھرا ماحول مہیا کرنا ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔تاہم مریضوں اور ان کے تیماداروں پر بھی فرض ہے کہ وہ بھی ہسپتال کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔MS نیکہا کہ صفائی کے لئے مشنری رینٹ پر حاصل کر لی گئی ہیں اور TMA کے تعاون سے کچرے ٹھکانے لگا دئے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہسپتال میں صفائی کی صورت حال کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا۔چترا ل کے عوامی اور سماجی حلقو ں نے نئے ایم ایس طرف کے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کی صفائی کا خیر مقدم کیا ہے۔