حا لیہ برفباری کے دوران لواری ٹنل کے آس پاس مسافر گاڑیوں کو کراس کرانے میں ڈی پی او لویر چترال اور پولیس کے جوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔خدیجہ بی بی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدر خدیجہ بی بی نے رواں برفباری کے دوران لواری ٹنل کے آس پاس مسافر گاڑیوں کو کراس کرانے میں پولیس کے جوانوں کی خدمات پیش کرنے پر ڈی پی او لویر چترال سونیہ شمروز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے لائق تحسین قرار دیاہے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انتہائی سخت موسم میں عین برفباری کے دوران لواری ٹنل سائٹ کا دورہ کرکے انہوں نے جوانوں کی ہمت میں اضافہ کیا۔انہوں نے ڈی سی لویر چترال بھی لواری روڈ کو ٹریفک کے قابل رکھنے میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے این ایچ اے کے ہیوی روڈ مشینری سائٹ پر اسٹینڈ بائے رکھنے کو یقینی بناتے ہیں اور ان کی کوششوں سے اس سیزن میں مسافروں کو کوئی تکلیف درپیش نہیں ہواہے۔