چترال(بشیرحسین آزاد)چترال کے مقامی عدالت نے فائیو سٹاربی جان ہوٹل کی تعمیر کے سلسلے میں اہالیان گانکورینی کی جانب سے دائر کردہ دعویٰ میں عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اہالیان گانکورینی کی Right of Privacy کومتاثر کرکے تعمیرات کوروکنے کا حکم صادر کیا۔اہالیان گانکورینی نے عدالت میں دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ بی بی جان ہوٹل کی تعمیرات کے دوران اور اس کے بعدکھڑکیاں مدعیان /اہالیان گانکورینی کے گھروں کی طرف نکالنا یاکسی بھی طورپر اہالیان گانکورینی کےPrivacyکو متاثر کرنا غیرقانونی ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ کے خواتین اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ چکے ہیں اور موقع پر بھاری مشینری بھی کام کررہی ہے اور مدعیان کے گھروں کے لیے پردے کا بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔عدالت نے دائر کردہ درخواست منظور کراتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مدعیان کے پردے کا بندوبست کیے بغیر تعمیرات کو14دن کے لیے روک دیا ہے۔اہالیان گانکورینی کی طرف سے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چترال ساجد اللہ ایڈوکیٹ بطور وکیل پیش ہوئے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





