چترال (نما یندہ چترال میل) اپر چترال کے گاؤں مستوج میں موسم سرما کی پہلی برفباری کی خوشی مناتے ہوئے کھلے میدان میں بندوق لہراتے ہوئے رقص کرنا نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا جنہیں پولیس نے اسلحہ ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔ بندوق لہراتے ہوئے فارسی گانے کی ترنگ میں پانچ نوجوانوں کے ایک ساتھ ناچنے کی ویڈیو دو دن پہلے سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی تھی۔پولیس تھانہ مستوج میں اس ویڈیو کی بنیاد پر غیر قانونی اسلحے کی نمائش کی پاداش میں ان پانچوں نوجوانوں کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت پرچہ چاک کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔ ایس ڈی پی او مستوج محئی الدین نے بتایا کہ گرفتار نوجوانوں میں ساجد علی ولد محمد جبار، دیدار علی ولد سفیر علی، یاسر امان ولد دولت امان اور محمد نجم الثاقب ولد شیر غازی خان شامل ہیں جن کا تعلق مستوج سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے خلاف قانون حرکات کی حوصلہ شکنی نہیں ہوئی تو علاقہ لاقانونیت کی طرف جائے گا اور اسی بنیاد پر پولیس نے قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے ایکشن لے لیاہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





