چترال(نما یندہ چترال میل)سینئر رینما پاکستان تحریک انصاف عبدالطیف نے دیگر رہنماوں الطاف گوہر ایڈوکیٹ،شفیق الرحمن صدر یوتھ،نذیر احمدایڈیشنل جنرل سیکرٹری یوتھ ملاکنڈڈویژن،سردار ایوبی صدر آئی ایس ایف،سجاد سینئر رہنما پی ٹی آئی،رضی الدین سابق تحصیل صدر،آیاز الدین سابق یوسی صدر کوہ،سمی الدین صدر لیبر ونگ چترال ودیگر نے اتوار کے روز چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر زادہ پر انگلیاں اُٹھا کر بعض سیا سی بو نے اپنا سیا سی قد بڑھا نے کی کو شش کر رہے ہیں جبکہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ وزیرزادہ کی خدمات اب تک کے تمام منتخب نمائندوں سے مجموعی طور پر بھاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ظر فی کا تقا ضا تو یہ ہے کہ تما م سیا سی جما عتیں وزیر زادہ کا شکر یہ ادا کرتے جو انکی نا اہلی اور نا کا میوں پر پردہ ڈالنے کی بہترین کوشش کررہے ہیں اور چترال کی تاریخ میں جو ریکاڈ تر قیا تی کا م شروع کئے گئے ہیں اس میں تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ وزیر زادہ کا کر دار مسلمہ ہے۔ان کا کہنا تھاکہ مخصوص نشست پر صو بائی اسمبلی اور کا بینہ کا حصہ بننے والے اسی نو جوان کو صرف کا لا ش ویلی تک محدود کرنے کا مشورہ دینے والے سیاسی یتیموں کو معلوم ہونا چاہئے کہ کا لا ش ویلی روڈ جیسے عظیم منصوبے کے علا وہ وزیر زادہ نے تینوں کا لا ش ویلی میں اب تک صحت، تعلیم،روڈ، حفاضتی بندوں اور دوسرے منصو بوں میں اب تک 325.4ملین روپے کے منصو بے یا تو مکمل ہو چکے ہیں یا تکمیل کے مرا حل میں ہیں ان میں بریر کے 425لا کھ، ایون یو سی کے 99لا کھ، بمبوریت کے 899لا کھ اور رومبور وادی کے 1831لا کھ روہے کے مختلف منصو بے شامل ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہاکہ 30کروڑ روپے کی لا گت سے وادی کی سڑ کوں کی توسیع کا منصو بہ اس کے علا وہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر دھرمی اور تنگ نظری کا کوئی علاج ابھی تک دریافت نہیں ہوسکاہو ورنہ وہ وزیرزادہ کے خلاف ایسے الفاظ استعمال نہ کرتے حالانکہ گزشتہ حکومتوں نے چترالی عوام کو جو لو لی پاپ دئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویز زادہ اگر اپنی محنت اور کوششوں سے کا لا ش ویلی روڈ کی زمین کی خریداری کے لئے 2ارب روپے کی خطیر رقم صو بائی حکومت سے منظورنہ کراتے تو یہ روڈ آئند ہ دس سا لوں میں بھی شروع نہیں ہو سکتا تھا۔ اب جبکہ رود کا ٹھیکہ بھی ایوارڈ ہو چکا ہے۔ اب انگلی کٹا کر شہید وں میں نا م لکھوا نے کا ڈرامہ نہیں چلے گا اور وزیر زادہ اگر کا لا ش ویلی تک محدود ہوتے تو نہ شندو ر وڈ کے 17ارب روپے منظور ہوتے نہ گرم چشمہ روڈ پی ایس ڈی پی کا حصہ ہوتا اور نہ ہی مداک لشت کی تر قی کے لئے 4.8ارب روپے منظور ہو تے۔انہوں نے کہا کہ اب اندازہ ہو چکا ہے کہ وزیر زادہ جس جا ں فشانی سے اپر اور لو ئیر چترال میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ یہ اسی بات کا پیش خیمہ ہے کہ آئندہ انتخا بات ہیں ان کا سیا سفر ختم ہو گا۔ اور ان کی ضما نتیں ضبط ہو جائیں گی۔
پی ٹی آئی لیڈروں نے کہا کہ اگر کسی کے پیٹ میں وزیر زادہ کی خد مات کی وجہ سے مروڑ اُٹھ رہے ہیں وہ پر یس کانفرنس کی بجا ئے کسی اچھے حکیم سے رابطہ کریں تو ان کو افاقہ ہو گا پی ٹی آئی کے ورکرزاور وزیر زادہ عوامی خد مت کا اپنا سفر نہ صر ف جاری رکھیں گے بلکہ اس میں آنے والے وقت میں مزید تیزی آئیگی۔ وزیر اعلیٰ محمود خا ن کے دورے کے بعد سیا سی مخا لفین کے بخار میں اضا فہ قدرتی امر ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات