چترال (نما یندہ چترال میل) ملاز مین کی بائیفرکیشن کا معاملہ خالص قانونی اور انتظامی معاملہ ہے۔ قانون میں اس کے لیے جو طریقہ کار طے ہے اس پر من و عن عمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وجیہ الدین جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لوئر چترال نے آل ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل چترال کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ آل ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل چترال اپر کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوا جس کی صدارت وجیہ الدین قیم جماعت اسلامی چترال لوئر نے کی۔ اجلاس میں اے این پی کی طرف سے عیدالحسین، مسلم لیگ نون کی طرف سے محمد کوثر ایڈوکیٹ، پی پی پی کی طرف سے نظار ولی شاہ جبکہ جے یو آئی کی نمائندگی قاضی نسیم کر رہے تھے۔ تمام قائدین کا متفقہ موقف تھا کہ معاملہ خالص قانونی و انتظامی ہے اور عدالت میں بھی کیس زیر سماعت ہے۔ آئین و قانون کے مطابق جو بھی فیصلہ ہوگا ہم اس کی حمایت کریں گے۔ شرکاء نے اس ایشو کی آڑ میں نفرتوں کو جنم دینے کی کوششوں اور بعض ادبی حلقوں کی طرف سے اشعار اور نظموں کے ذریعے ”اپر” اور ”لوئر” کے تعصب پھیلانے کی کوششوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ انتظامی طور پر علیحدگی سے چترال کے مشترکہ اقدار، روایات اور اخوت کا ماحول ہرگز تبدیل نہ ہوگا اور ایسی ہر کوشش کی سخت حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ جلاس میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں علیحدہ اجلاس کا اہتمام کریں گی جس میں فریقین کے موقف کا جائزہ لینے کے بعد دونوں کے قابل قبول مؤقف اختیار کیا جائے گا۔ البتہ معاملہ قانونی اور انتظامی ہے لہذا عدالت میں زیر سماعت کیس کا فیصلہ ہی اس معاملے میں قول فیصل تصور کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات