چترال (نما یندہ چترال میل) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے ٹاؤن تھری چترال کے جنرل سیکرٹری اور جنرل کونسل ضلع لویر چترال کے ممبر اور سماجی وسیاسی شخصیت فضل الرحمن نے عیادت کے لئے ان کے گھر آنے پر جمعیت کے صوبائی امیر سینیٹر عطاء الرحمن اور ٹیلی فون پر مزاج پرسی کرنے پر قائد جمعیت کے فرزند مولانا اسجد محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ایک ادنیٰ کارکن کی عیادت کرکے انہوں نے ثابت کردی ہے کہ مفتی محمود خاندان کا سیاسی خاندان اپنے کارکنوں کو سب سے قیمتی اثاثہ سمجھتا ہے۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں انجینئر انضمام الحق اور شیر افضل کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمعیت کی صوبائی قائد کا اپنے سیکرٹری جنرل مولانا عطاء الحق درویش کے ہمراہ ان کی عیادت کے لئے آنا ان کی عزت افزائی کا ثبوت ہے جوکہ ان کی جماعت اپنے کارکنوں کو دیتی ہے۔ فضل الرحمن نے کہاکہ انہوں نے جمعیت کے قائدین کوچترال کے عوام کو درپیش تمام مسائل سے آگاہ کیا جنہوں نے انہیں اعلیٰ سطح پر اٹھانے کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے چترال جیسے پسماندہ ترین علاقے میں طلحہ محمود فاونڈیشن کی سرگرمیوں کو بھی بڑہانے کا مطالبہ کیا جس پر بھی انہوں نے یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے چترال میں پہلا مفتی محمود کانفرنس منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا جس میں مرکزی عہدیداروں کو دعوت دئیے جائیں گے جس میں مفتی محمود کی روحانی، سیاسی اور سماجی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہارکیاکہ 2023ء میں صوبہ اور مرکز دونوں میں جے یو آئی کی حکومت آئے گی کیونکہ قوم اب مولانا فضل الرحمن کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے اور ان کی ولولہ انگیز قیادت اور شخصیت کے سب گرویدہ ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے