ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرکے 17مئی تک ایس اوپیز کی سختی سے پابندی کرنے کے لئے اقدامات سمیت تمام چترال کے تمام تعلیمی اداروں کوبند کردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال۔ ( نما یندہ چترال میل) کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کو روکنے کی خاطر زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرکے 17مئی تک ایس اوپیز کی سختی سے پابندی کرنے کے لئے اقدامات سمیت تمام تعلیمی اداروں کوبند کردیا ہے۔ اتوار کے روز جاری شدہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ شام 6بجیسے سحری کے وقت تک تمام کاروبار بند رکھنے اور ہفتہ اور اتوار کے روز بھی مارکیٹ بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اسی طرح ریستورانوں میں کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کھانا پیک کی صورت میں باہر لے جایا جاسکتا ہے۔ تمام سرکاری دفاتر کو صبح 9بجے سے 2بجے تک کھلے رکھے جائیں گے۔ عید الفطر اور چیلم جشٹ فیسٹول کے مواقع پر باہر سے آنے والے سیاحوں کی تعدادکا اس وقت کے صورت حال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔