چترال (نمائندہ چترا ل میل) ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال نے ایک کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برامد کرکے افغان شہری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سونیہ شمروز خان نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائک اپریشن کیا گیا جس کے دوران دروش بازار میں واقع ایک دکان پر چھاپے کے دوران آفتاب ولد محمد اعظم مہاجر کے دوکان سے 21850 میٹر سیفٹی فیوز اور 1911 عدد ڈینامائیٹ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے برآمد شدہ پاوڈر اور دھماکہ خیز مواد کو اپنی ملکیتی بتلاکر اپنے آپکو ایک کالعدم تنظیم کا سرگرم رکن بتلایا اور مزید انکشاف کیا کر وہ یہ مواد تخریب کاریوں میں استعمال کرنے کے لئے رکھا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے اس عزم کا اظہار کیاکہ ایسے شرپسند عناصر کو چترال کے پرُامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ سوات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے دفعہ 7اور ایکسپلوسیوز ایکٹ کے دفعہ 4/5کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کا دس دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





