چترال (نمائندہ چترال میل) یونین کونسل اویر اپر چترال کے سابق ناظم اسلام اکبر الدین ایڈوکیٹ نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وادی اویر کی واحد ہسپتال بی ایچ یو شونگوش کی حالت زار کی طرف توجہ دی جائے جس کے تمام کمرے مسمار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ سال یہاں تعینات ہونے والا میڈیکل افیسر بھی بونی منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے اس ہسپتال کے مخدوش حالت کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرانے کی باربار کوشش کی جاتی رہی لیکن کوئی بھی ٹس سے مس نہیں ہوا جس کے نتیجے میں تمام کمرے ایک ایک کرکے زمین بوس ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ پانچ ہزار سے ذیادہ گھرانوں پر مشتمل وادی اویر کے عوام علاج معالجے کے سلسلے میں سخت تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پسماندہ علاقے کے عوام کو بیماری کی صورت میں قدیم زمانے کی طرح بے علاج مرنے کے سوا اور کوئی گنجائش نہیں ہے جن کے پاس ہر چھوٹی بڑی بیماری کی علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جانے کے علاوہ اور کوئی چارہ کار نہیں ہے اور علاقے میں غربت کا صورت حال یہ ہے کہ بمشکل پانچ فیصد اس کی مالی استطاعت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بی ایچ یو شونگوش کی عمارت کی فوری طور پر بحالی اور ڈاکٹر سمیت ڈینٹل ٹیکنیشن اور دوسرے عملے کی فوری تعیناتی سمیت ضروری ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیر صحت سے اپیل کی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات