چترال (نما یندہ چترال میل) اپر چترال کے ٹاؤن بونی کے سینکڑوں افراد نے جمعہ کے روز دوسرے دن بھی دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شاہ سعود کے خلاف جلسہ وجلوس منعقد کیا جس کے حکم پر کا غ لشٹ میں پودوں کی ابیاری کے لئے ان کے تعمیر کردہ پانی ٹینکیوں کو مسمار کردیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز بونی چوک میں سینکڑوں افراد نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپر چترال کا انتظامیہ اور خصوصاً ڈی سی سوچے سمجھے سازش کے تحت حالات کو خراب کررہے ہیں اور وزیر اعظم کی وژن کے عین مطابق شجرکاری کے ان کے منصوبے کو غلط رنگ دے کر ختم کردیا۔ انہوں نے کہاکہ کاغ لشٹ اپر چترال کے دیہات بونی، چرون اور موڑکھو کے کئی دیہات کا چراگاہ ہے اور رہے گا اور اس پر حکومتی قبضے کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ کاغ لشٹ کی طرف مارچ کرکے اپنے حصے پر دوبارہ واٹر ٹینک تعمیر کرکے رہیں گے۔ بعدازاں شرکائے جلسہ ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے منتشر ہوگئے۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک اپر چترال پولیس نے کسی کو بھی مقدمے میں نامز د نہیں کیا ہے جس کی تصدیق اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے کی۔ انہوں نے کہاکہ کا غ لشٹ ریاست کی پراپرٹی ہے اور اسے غیر قانونی قبضہ کرنے پر قانون کا حرکت میں آنا لازمی امر ہے اور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ درین اثناء چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمن ہفتے کے روز بونی پہنچ کر احتجاجیوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپر چترال میں لینڈ سیٹلمنٹ کے کام میں چھ ماہ کی توسیع سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے کرائی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے کمیشن بنانے کا حکم دے دیا ہے جس میں کاغ لشٹ کی ملکیت سمیت دوسرے عوامی تحفظا ت کا تفصیلی جائز ہ لیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنی بھر پور کوشش کریں گے کہ کاغ لشٹ کے دونوں اطراف میں واقع علاقوں کے عوام کو کمیشن کا فیصلہ آنے پر کسی بھی احتجاج سے باز رکھیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات