چترال (نما یندہ چترال میل) چترال شہر کے نواحی گاؤں چمرکن کی رہائشی عمر فاروق ولد عبدالاعظم نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایجوکیشن اوردیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ گورنمنٹ ہائی سکول چمرکن چترا ل میں کلاس فور کی اسامی پر تعیناتی میں ان کے ساتھ کی گئی ظلم اور ناانصافی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تعیناتی کے آرڈر کو فی الفور منسوخ کرتے ہوئے ڈی ای او (میل) لویر چترال کے خلاف انکوائری کرائی جائے بصورت دیگر وہ سکول کو تالا لگانے پرمجبور ہوں گے جبکہ پورا گاؤں ان کی حمایت میں سراپا احتجا ج ہوگا۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں گاؤں کے عمائیدیں محمد فاروق، محمد سبحانی، عبدالعلیم، رحمت حاجی، شیر حسین، غلام مصطفی اور دیگر کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے باپ نے ہائی سکول چمرکن کے لئے ایک چکورم زمین دے کر کلاس فور ملازمت حاصل کی تھی اور معاہدے کے مطابق ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ ملازمت ان کے بیٹوں کوملنا تھاجبکہ محکمہ نے گزشتہ دنوں ا ن کے باپ کے ریٹائرہونے کے بعد اس پوسٹ پر ایک غیرمقامی شخص کو بھرتی کیا جوکہ جے یو آئی کے سابق ضلعی امیر قاری عبدالرحمن قریشی کا بیٹا انس الرحمن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس غیر قانونی تعیناتی میں جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے باپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اٹھارہ ماہ تک اس سکول میں اپنے باپ کی جگہ بغیر تنخواہ کے ڈیوٹی سرانجام دیتا رہا جبکہ وہ جسمانی طور پر معذور بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قاری عبدالرحمن قریشی غیر مقامی شخص ہے جس کے بیٹے کو اس گاؤں میں لاکرسرکاری ملازمت دے کر مقامی لوگوں کا حق مارنا اسلام کے دعویداروں کے لئے باعث شرم ہے۔ عمر فاروق نے کہاکہ ان کا خاندان 1970ء سے جے یو آئی کا حامی اور ووٹر ہے لیکن ایم پی اے کی اس شرمناک کردار کی وجہ سے وہ جے یو آئی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس انصافی سے اہالیان چمرکن میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اس کے خلاف میدان میں آنے کے لئے تیار ہیں۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات