چترال(نما یندہ چترال میل)ڈی پی او چترال پی ایس پی افیسر عبدالحئی کی خصوصی ہدایات پرچترال ٹریفک پولیس نے انچارج ٹریفک وارڈن ابرار احمد کی قیادت میں اورلوڈ گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی۔جسکے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو جرمانہ اور بعض کو وارننگ دی گئی۔اس موقع پر ٹریفک پولیس وارڈن لوئر چترال ابرار احمد نے کہا کہ ڈرائیوروں کو اورلوڈنگ سے گریز کرنا چاہیئے۔اورلوڈنگ کی وجہ سے حادثات درپیش ہوسکتے ہیں جس سے قیمتی انسانوں جانوں کے ضائع ہونے کے خدشات ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے کسی کو بھی اورلوڈنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔چترال کے عوامی اور سیاسی حلقوں نے ٹریفک پولیس چترال کی طرف سے کاروائیوں کو سراہااور آئیندہ بھی اسی طرح کی کاروائیاں جاری رکھنے کی اُمید کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرکے اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف بھی بھرپور مہم شروع کرنے کی اپیل کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے