داد بیداد۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔۔۔۔۔۔الیکٹرا نک ووٹنگ سسٹم
الیکٹرا نک ووٹنگ سسٹم
اکتوبر یا نو مبر 2023کے انتخا بات اگرا لیکٹرا نک ووٹنگ سسٹم کے تحت ہونے لگے تو پا کستان ٹیلی کمو نیکیشن اتھا رٹی (پی ٹی اے) کے لئے بڑا چیلنج ہو گا وزیر اعظم عمران خان نے اگلے روز الیکٹرا نک ووٹنگ کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا سسٹم ہے جس کو ہار نے والا تسلیم کرے گا اس میں غلطی یا ہیرا پھیری کی کوئی گنجا ئش نہیں ہو گی اور یہ مو جو دہ حکومت کی نیک نیتی ہے جو اس طرح کا جدید سسٹم لا رہی ہے کیونکہ حکومت کی نیت شفاف انتخا بات منعقد کروانے کی ہے وزیر اعظم نے اعلان کر دیا اب بال الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے الیکشن کمیشن پا کستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی سے رجوع کرے گی ٹیلی کمیو نیکیشن اتھا رٹی سروس دینے والی کمپنیوں سے معلو مات حا صل کرے گی اور منصو بہ بنا ئیگی کہ اگلے ڈھا ئی سا لوں میں ملک کے 70فیصد علا قے کو کس طرح نیٹ ورک فرا ہم کیا جائے گا اس وقت 2020میں صرف 30فیصد علا قوں میں نیٹ ورک مو جو د ہے 2018ء میں مو جودہ نیٹ ورک کے ساتھ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کی تر سیل کے لئے آر ٹی ایس کی سہو لت دی گئی تھی جو نا کام ثا بت ہوئی پشاور میں بسوں کے ٹکٹ کے لئے آن لائن سسٹم لا یا گیا تھا جو ہر 5دن بعد بیٹھ جا تا ہے دراصل انگریزی کے جو الفاظ ہم نے یو رپ اور امریکہ سے لے لئے ان الفاظ کے ساتھ ان ملکوں کا کلچر بھی ہے کلچر یہ ہے کہ وہ لو گ پہلے سروے کراتے ہیں سروے کرواکر دیکھتے ہیں کہ کتنے صو بوں کے اندر کتنے اضلا ع اور ڈویژنوں میں نیٹ ورک مو جو د ہے ملک کا کتنا حصہ بجلی، ٹیلیفون، کمپیو ٹر اور آن لائن سسٹم کے دائرے میں آیا ہوا ہے کتنے فیصد پو لنگ سٹیشن ایسے ہیں جہاں بجلی اور ٹیلیفو ن دستیاب ہے، تھری جی اور فور جی نیٹ ورک مو جو د ہے بجلی کی لو ڈ شیڈنگ اور آن لائن سسٹم کے بریک ڈا ون ہونے کی شرح کیا ہے کتنے گھنٹوں کے بعد بجلی چلی جا تی ہے اور کتنے گھنٹوں کے بعد آن لائن سسٹم کا بریک ڈاون نظر آتا ہے؟ اس قسم کے سروے کے بعد وہ لو گ پا لیسی بنا تے ہیں اور اُس پر عمل در آمد ہو تا ہے عمل درآمد میں رکا وٹ نہیں آتی اس مر حلے پر ہم خیبر پختونخوا، بلو چستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علا قوں کا نام نہیں لینگے سندھ اور پنجاب کے میدا نی علا قوں میں نصف سے زیا دہ علا قے ڈی ایس ایل، وائی فائی، تھری جی اور فورجی کی سہو لت سے محروم ہیں لاہور ملتان، حیدر آباد اور اسلام اباد سے 100کلو میٹر باہر نکل کر دیکھیں تو آپ کو نیٹ ورک نہیں ملتا بجلی اگر چہ کھمبوں کے حساب سے مو جود ہے ہے تا ہم کب بجلی جا تی ہے اور کب آتی ہے اس پر وثوق کیساتھ کچھ نہیں کہا جا سکتا اس کا ایک جا مع سروے کرانا ہو گا کہ 22کروڑ کی آبادی والے ملک کے 12کروڑ ووٹر میں سے 5کروڑ کی ووٹ دین
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





