چترال رورل سپورٹ پروگرام(CRSP) نے صحت وصفائی خاص کر کرونا وباء کے حوالے سے آگا ہی پروگرام سنٹینیل ماڈل سکول چترال ٹاؤن میں منعقد کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل)چترال رورل سپورٹ پروگرام(CRSP) نے صحت وصفائی خاص کر کرونا وباء کے حوالے سے آگا ہی پروگرام سنٹینیل ماڈل سکول چترال ٹاؤن میں منعقد کیا۔ پروگرام کی صدارت کے فرایض پرنسپل شاہد جلال نے انجام دیے۔مہمان خصو صی سماجی کارکن سید حریر شاہ تھے۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹرز ایسو سی ایشن چترال ڈاکٹر آصف علی شاہ، صدر تجار یونین چترال شبیر احمد،CEO سی آر ایس پی امیر علی شاہ اور عبدلحفیظ نے کورونا وباء اور اس کے روک تھام کے حوالے سے شراکاء محفل اور طلباء کو آگاہی دی۔ پروگرام میں چیرمین CRSP قاضی وقار اقبال،عمران حسین، سکول اسٹاف،طلباء سمیت دیگر موجود تھے۔اختتامی تقریب میں CRSP اسٹاف نے شہزادہ آمان الرحمن کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شروع دن سے CRSP کی سرپرستی کیں اُنہوں نے کہا کہ شہزادہ آمان الرحمن مصروفیات کی وجہ سے آج کے پروگرام میں شرکت نہ کر سکے۔سی آر ایس پی کی طرف سے سکول انتظامیہ کو ماسک اور سنیٹائزر بھی حوالہ کیے گئے۔