ڈاکٹر فیض الملک جیلانی31سال محکمہ صحت میں خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی (نما یندہ چترال میل) ایم۔ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی اپر چترال شہزادہ ڈاکٹر فیض الملک محکمہ صحت میں 31سال خدمات سرانجام دینے کے بعد آج پنشن ہوگئے۔دوران ملازمت چترال کے مختلف ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دی۔اپ بنیادی طورپر ماہر امراض چشم ہیں تاہم ضلعی ہسپتال چترال میں بحیثیت ایم۔ایس اپ نے فرائض نبھائی اور گزاشتہ 3سالوں سے ایم۔ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی فرائض نبھارہے تھے۔ملازمت سے ریٹائرڈ ہونے کے موقع پر ہسپتال اسٹاف بونی ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام بونی ہسپتال میں کیا۔تقریب میں سٹاف کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد بھی موجودتھے۔صدارت سابق تحصیل ناظم شمس الرحمن لال نے کی جبکہ مہمان خصوصیSDPOاپرچترال بونی محی الدین تھیجس کا حال ہی میں اپر چترال تبادل? ہوا ہے۔قاضی غلام ربانی کے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔اسٹاف کی طرف سے سنئر ڈسپنسرکرامت نے ہار پہنایا۔اظہر علی شاہ نعت شریف پیش کی اور اسٹاف نوید اختر الوداعی نظم پڑھ کر تقریب کو زینت دی۔اے۔ڈی۔ایچ۔او اپر چترال ڈاکٹر فرمان مہمانوں کو خوش امدید کہا اور درپیش مسائل کے بارے آگاہی دی۔سنئر سٹاف حاجی ناصراللہ ایم۔ایس کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اپ کی کوشش ہسپتال اور عوام کے لیے قابل تعریف ہے۔امید ہے ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی اپ اپنے تجربات سے ہمیں مستفید فرماتے رہینگے۔ڈاکٹر فیض الملک اپنے حطاب میں سٹاف اور عوام کی طرف سے بہترین تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔اپ نے کہا کہ ہسپتال میں مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ بتا نہیں سکتے لیڈرشپ کو اگے آکر ان کے حل میں کردار ادا کرنے چاہیے۔میں مطلوبہ اختیارات اور وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود صحت کے شعبے میں عوام کو سہولت پہنچانے کی بھر کوشش کی۔دعوی نہیں کہ مسلے حل ہوئے۔لیکن حتہ القدور کوشش کی۔ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔مہمان خصوصی ایس۔ڈی۔پی او اپر چترال مستوج ڈاکٹر کی بہترین خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کی۔صدر تقریب سابق ناظم شمس الرحمن لال نے اپنے خطاب میں ایم۔ایس کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر پنشن نہیں ہوتے البتہ زمہ داریوں سے چھٹکارہ پا رہے ہیں۔خدمات کا سلسلہ بدستور جاری رہیگا۔