چترال(بشیر حسین آزاد)یونیورسٹی آف چترال میں نیب خیبر پختونخوا ہ کے تعاؤن سے کرپشن کے خاتمے کے موضوع پر سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر نیب خیبر پختونخواہ خطاب گل افریدی تھے۔ اس سمینار کا مقصد کرپشن کے خاتمے میں طلبا کے کردار کو اُجاگر کرنا تھا۔ کیونکہ طلبا کسی بھی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں اور وہ معاشرے میں کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔مہمان خصوصی خطاب گل افریدی نے کرپشن کے معاشرے پر اثرات اور دیگر نقصانات سمیت کرپشن کی نشاندہی اور معاشرے سے خاتمے میں طلبا کے کردار پر تفصیلی لیکچر دیا۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ اور معاشرہ تب تک آگے نہیں چل سکتا جب تک کرپشن کے ناسور کا ذ رہ بھر بھی اثر موجود ہو۔اس موقع پر یونیورسٹی اف چترال کے پی ڈی بادشاہ منیر بخاری نے کرپشن کے خاتمے میں نیب کے کردار کو سراہا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
سمینار میں مختلف سرگرمیاں ترتیب دی گئی تھی جن میں تقریری مقابلہ، مضمون نگاری اور پوسٹر پینٹنگ شامل تھے۔ پروگرام کے آخر میں انٹی کرپشن واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طلبا کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات