بونی (نما یندہ چترال میل)علاقے کے مختلف مسائل کے حوالے سے تحریک حقوق عوام اپر چترال کا ایک اہم اجلاس آج بونی میں منعقد ہوا۔ مسائل میں سر فہرست تورکہو استارو پل پر کام کی سست رفتاری پر علاقے کے عوام کی تشویش اور تحریک حقوق عوام تورکہو کی اس سلسلے میں منعقدہ میٹنگ کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل رہا۔ اجلاس میں تحریک حقوق عوام تورکہو کے مطالبے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا اور ارباب اختیار سے بھرپور مطالبہ کیا گیا کہ استارو پل پر کام کی رفتار تیز کرکے آنے والی سردیوں میں ہر صورت میں ٹریفک بحال کی جائے۔ اگر یہ ممکن نہیں تو اس پل کے ساتھ مناسب جگہ پر عارضی پل تعمیر کرکے ٹریفک بحال کی جائے۔ موجودہ متبادل راستہ انتہائی تنگ اور خطرناک ہے، ہلکی سی بارش اور برف باری کی صورت میں اس راستے پر ٹریفک جاری رکھنا ناممکن ہے۔ لہذا متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کروانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں فوری پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں شدید احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ بونی ٹو اوی تا سنوغر روڈ کی طرف حکومت اور متعلقہ اداروں کی عدم توجہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ مزکورہ روڈ پر فوری توجہ دیکر مرمت و صفائی کا کام بلا تاخیر کیا جائے تاکہ آنے والی سردیوں میں علاقے کے عوام کو کچھ ریلیف مل جائے۔ اور اس روڈ کی توسیع و تعمیر کیلئے فوری اقدامات کیے جا یں اس کے علاوہ کوشٹ اور موژگول پلوں پر کام کی سست رفتاری کا فوری نوٹس لیکر کام کی رفتار تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ مزکورہ پروجیکٹس بر وقت مکمل ہوں اور عوام مزید پریشانی سے بج سکیں۔بونی مستوج روڈ جوکہ مبینہ طور پر این۔ایچ۔اے کے حوالے ہو چکا ہے اور اس کو بنیاد بنا کر کافی عرصے سے اس روڈ پر سی اینڈ ڈبلیو والے بھی صفائی ومرمت کا کام نہیں کروارہے ہیں۔ مزکورہ روڈ کی صفائی ومرمت کا کام جس ادارے کی زمہ داری ہے اسکا تعین کرکے فوری طور پر کام شروغ کیا جائے۔
مندرجہ بالا مسائل کا بروقت حل انتہائی ناگزیر ہے اور متعلقہ اداروں سے پر زور گزارش کی گئی کہ ان مسائل کے حل پر فوری توجہ دی جائے بصورت دیگر شدید احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔اس طرح یہ اجلاس اپنے اختتام کو پہنچی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات