ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ریشن اور کوراغ میں مہنگا فروشوں اور زائدالمیعاد اشیاء فرو خت کر نے وا لوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی (نما یند چترال میل)گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے سلسلے میں شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج بہمراہ ربنواز خان تحصیلدار مستوج نے ریشن اور کوراغ کے کاروباری مقامات کا دورہ کیا۔ دوران انسپکشن انہون نے چکن فروشوں، زائدالمیعاد اشیاء خوردنوش رکھنے والوں اور مہنگا فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی۔ کم وزن?? چکن فرخت کرنے پر متعدد پولٹری فروشوں پر جرمانے لگائے گئے اور اس طرح غیر معیاری فوڈ آئٹمز فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر معیاری کولڈ ڈرنکس سرکاری تحویل میں لیکر تلف کئے گئے۔ مذید برآں تمام کاروباری حضرات کو آئندہ کے لئے گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی خرید و فروخت سے باز رہنے کے حوالے سے ہدایات کئے گئے۔