چترال(نما یندہ چترال میل) سپورٹس کوآرڈنیشن کمیٹی دروش کے زیراہتمام سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تعاؤن سے منعقد ہونے والا دروش پولو فیسٹیول نگر فورٹ پولو ٹیم کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس فیسٹیول میں آٹھ ٹیمیں شامل تھیں جن میں اپر اور لوئر چترال سے کھلاڑی کھیل رہے تھے۔ ونگ کمانڈر چترال سکاؤٹس 145ونگ کرنل مدثر فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق، ایس آر ایس پی کے فیلڈ کوآرڈنیٹر منیر احمد سید، ڈی پی ایم طارق احمد، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سجاد احمد، جنرل سیکرٹری شہزادہ فیصل صلاح الدین، پولو ایسوسی ایشن کے سیکر ٹری معیز الدین بہرام اور ایسوسی ایشن کے دیگر اراکین کے علاوہ سینکڑوں تماشائیوں نے پولو کا شاندار اور دلچسپ مقابلہ دیکھا۔ فائنل میچ میں نگر فورٹ نے مد مقابل کورو دروش کو ایک کے مقابلے میں چھ گولوں سے شکست دی۔ مہمان خصوصی کرنل مدثر، اے سی دروش عبدالحق، ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم طارق احمد اور منیر احمد سید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔مہمان خصوصی کرنل مدثر نے اپنی طرف سے ونر اور رنر ٹیموں کو کیش انعامات بھی دئیے۔
اس مو قع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپورٹس کوآرڈنیشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شہزادہ ہشام الملک نے کہا کہ اس ٹورنمنٹ میں دروش کی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں مگر ہر ٹیم میں اپر اور لوئر چترال کے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا گیا، اس ٹورنمنٹ کے انعقاد کا مقصد دروش میں پولو کو ترقی دینا ہے۔
واضح رہے کہ اس ٹورنمنٹ کے انعقاد کے سلسلے میں SRSPنے پی پی اے ایف فنڈڈ پراجیکٹ PPRکے یوتھ انگیجمنٹ ایکٹویٹی کے تحت معاؤنت فراہم کی تھی۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات