ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا کمسن موٹر سائیکلسٹ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے محتلف تعلیمی اداروں کے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی۔۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی (نما یندہ چترال میل) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے سلیم اللہ ایوبی اے،سی (UT), ٹریفک وارڈن مستوج اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کرکے کمسن موٹر سائیکلسٹ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زبردست کاروائی کی اور دوران انسپکشن متعدد موٹر سائیکلسٹ کو بیغیر لائیسنس، بیغیر کاغذات اور بے غیر ہیلمٹ کے بائیک چلانے پر جرمانہ عائد کیا گیا اورSOPs کی خلاف ورزی کرنے پر کئی تعلیمی اداروں کے ڈرائیوروں کے خلاف بھی باضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ مذید برآں تمام ٹرانسپورٹرز کو تمام قانونی لوازمات پوری کرنے اور صوبائی حکومت کی طرف Covid-19 سے متعلق جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے سخت ترین احکامات صادر کیے۔