چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ پرائزز ریویو کمیٹی لویر چترال کے اجلاس میں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑہادی گئیں جن میں چھوٹا اور بڑا گوشت، روٹی، چاؤ ل اور دالوں کی بعض اقسام، مکسڈ مٹھائی، جلیبی، شکرپارے شامل ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لویر چترال حیات شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں مختلف اضلاع میں قیمتوں اور چترال میں حالات کو پیش نظر رکھ کر قیمتوں کا ازسر نو تعین کیا گیا جبکہ کئی ایک چیزوں کی قیمتوں میں کمی بھی لائی گئی۔ اجلاس میں محکمہ خوراک کے اہلکاروں کے علاوہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر فیاض رومی، تجا ریونین اور مختلف سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی لائی ان میں دال مونگ نمبر 1، دال ماش نمبر ایک شامل ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی حیات شاہ نے کہاکہ نرخنامہ پر عملدرامد میں کوئی سستی، غفلت اور کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ عوام کو مقررہ کردہ سستے نرخوں پر اشیاء مل سکیں۔ انہو ں نے عوام پر بھی زوردیاکہ وہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ سے ذیادہ ہرگز دکانداروں، سبزی فروشوں، نانبائیوں، بیکری والوں اور قصابوں کو ادا نہ کریں اور انکار کرنے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے نوٹس میں لے آئیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات