چترال (نما یندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد نے جمعہ کے روز ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر نیشنل ایمیونائزیشن ڈیز کا افتتاح کردیا جوکہ کرونا کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ فروری سے یہ مہم نہیں چلائی جاسکی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہر شہری اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلواکراپنی قومی ذمہ داری اور فرض نبھائے تاکہ اس مہلک مرض کو دنیا سے ختم کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے اہلکاروں پر زور دیاکہ وہ ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں اور نہ ہی اس سلسلے میں غفلت برتنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی برتی جائے گی۔ایڈیشنل ڈی سی حیات شاہ، ای پی آئی کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر فیاض رومی، ڈسٹرکٹ چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمدکے علاوہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سجاد احمد خان اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے۔ ڈاکٹر فیاض رومی نے بتایاکہ لویر او ر اپر چترال کے اضلاع میں پانچ سال سے کم بچوں 71ہزار 105بچوں تک پولیو ویکسین کے ساتھ رسائی کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں جس کے لئے 464موبائل،35فکسڈ، 15ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال