چترال پببلک رایٹس پرو ٹیکشن ار گنا یز شن کے زیر اہتمام چترال شہر میں ٹیلی نار کی نا قص اور خراب سروس کے خلاف گزشتہ روز ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) چترال پببلک رایٹس پرو ٹیکشن ار گنا یز شن کے زیر اہتمام چترال شہر میں ٹیلی نار کی نا قص اور خراب سروس کے خلاف گزشتہ روز ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ چترال اتا لیق بازار سے شروغ ہوکر پی ائی چوک میں جلسے کی شکل اختیا ر کی۔ریلی کے شرکاء نے مطا لبہ کیا کہ ٹیلی نار چترال کے لاکھو ں صارفین سے ماہوار کرو ڑں روپے وصول کر رہی ہے لیکن ان کی سروس ا نتہائی ناقص اور خراب ہے۔مقر ریں نے کہا کہ کال ملانے پر پیسہ کاٹ دی جاتی ہے لیکن کال نہیں ملتا بار بار کال ملانے کے بعد کال مل بھی جائے تو اواز صحیح طور پر سنائی نہیں دیتا۔ انہو ں نے کہا کہ سروس کے چارجز اور انٹر نیٹ کا پیسہ صارفین سے پوری وصول کیا جاتا ہے لیکن سروس نہ ہونے کے برابر ہے۔مقرریں نے PTA سے فوری نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فوری طور پر چترال کے اندر ٹیلی نار کی سروس کو درست کیا جائے بصورت دیگر اس کو بند کیا جا ئے۔