اپر چترال (نمائندہ چترا ل میل)تحریک تحفظِ حقوق اپر چترال،اپر چترال کا واحد غیر سیاسی تنظیم ہے جو عرصہ دراز سے اپر چترال میں عوامی حقوق کے لیے جد وجہد میں مصروف ہے اور ہر مسلے پر آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔رحمت سلام لال تحریک کے سنئیرنائب صدر اور دیرانہ کارکن جو چند روز قبل اپنے ایک بیان کے ذریعے تحریک سے علحیدگی کااغلان کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک اس وقت غیر سیاسی اور تعصبات سے بلا تر نہیں رہا۔ تحریکِ تحفظِ حقوق اپر چترال کے جنرل سکرٹری عبد اللہ جان آج ٹیلی فون کے ذریعے اپنے ردی عمل دیتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ تحریک کے بنیادی رکن اور سنئیر نائب صدر جو کہ تحریک کے لیے قابلِ احترام ہے،اپنے جذباتی فیصلے کے ذریعے تحریک سے علحیدگی کا اغلان کیاجو کہ باغثِ تعجب ہے۔رحمت سلام لال اگرکوئی تحفظات رکھتے تھے تو تحریک کا ایک منظم اور فعال کابینہ موجود ہے اس کے نوٹس میں لاتے۔لیکن نوٹس میں لائیے بے غیر تحریک پر مختلف الزامات عائد کرنا ان کے شایان شان قطعی نہیں۔لال محترم کو چاہیے تھا اگر ایسا کوئی کام ہوا ہو جو تحریک کے دستور کے مطابق نہ ہو تو اسے کابینہ کی نوٹس میں لاکر اس پر بحث کراتے اور اس سے غلط فہمیاں دور ہوتی۔بحیثیت جنرل سکرٹری میں یقین سے کہتا ہوں کہ لال کا فیصلہ کوئی غلط فہمی کا ہی نتیجہ ہے۔تحریکِ تحفظِ حقوق اپر چترال علاقے میں تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر عوامی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے وجود میں ائی ہے جو اپنے موقف پر عمل پیرا ہے۔رحمت سلام لال کے اگر کوئی تحفظات ہیں تو انہیں دور کرنے کے لیے بہت جلد کابینہ کا میٹنگ بلایا جائیگا اور لال کو اپنے موقف، مدعا پیش کرنے کا بھر پور موقع دیا جائیگا۔ جنرل سکرٹری عبداللہ جان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک کسی فرد واحد کا نام نہیں یہ ایک منظم ادارہ ہے اور اس کا ایک نظام ہے جس کے تحت یہ تحریک قائم ہے اورا سے کسی سازش کا شکار نہیں ہونے دیا جائیگااور نہ تحریک کوکسی فردِ واحد کے تابع ہونے دینگے۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال