معروف عالم دین قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے ریشن کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم،متاثرہ مسجد کے لئے نقد پچاس ہزار روپے کا خصوصی تعاون

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)معروف عالم دین قاری فیض اللہ چترالی نے ریشن کے سیلاب زدہ گان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بیس متاثرہ خاندانوں کیلئے ایک ماہ کی راشن تقسیم فراہم کی ہے۔اُنہوں نے ریشن کے متاثرہ جامع مسجد کیلئے نقد پچاس ہزار روپے کا خصوصی تعاون بھی کیا ہے۔قاری فیض اللہ چترالی کے نمائندوں کی طرف سے جمعرات کے روز ریشن میں سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کی گئی۔