چترال (نمائندہ چترال میل) لویر چترال کے دروش ٹاؤن کے نواحی گاؤں سویر کے مقام پر چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی پر چاقو سے وار کیا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔ چترال پولیس کے مطابق سویر گاؤں کا باشندہ سید حکیم نے پولیس اسٹیشن دروش میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ ان کے چھوٹا بیٹا محمد جنید خان (عمر 22سال)نے گھریلو نوعیت کی تنازعے پر غصے کے عالم میں ان کے بڑے بیٹے سرور خان (عمر 24سال) پر حملہ کیا جس سے وہ لہولہان ہوگئے اور فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش پہنچادئیے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد دفن کردیا گیا ہے۔ دو حقیقی بھائیوں کے درمیان چاقو زنی کا گزشتہ ایک ماہ کے اندر یہ دوسرا واقعہ بتایا جاتا ہے جبکہ اس سے پہلے چترال کے تاریخی گاؤں مروئے میں بھی اس نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





