چترال (نمائندہ چترال میل) ہفتے کے روز چترال کے طول وعرض میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے جزوی طور پر کھل گئے اور کئی مہینوں بعد بچوں کو سکول آتے جاتے دیکھا گیامگر تعداد بہت ہی کم تھی۔ قومی سطح پر قائم پرائیویت تعلیمی اداروں کی تنظیم پین (PEN)چترال کے صدر وجیہ الدین نے کہاکہ ان کے اطلاع کے مطابق چترال شہر کے علاوہ کوہ یونین کونسل، دروش، ایون، گرم چشمہ، بونی اور اپر چترال کے دوسرے علاقوں میں بھی نجی تعلیمی ہفتے کے روز تنظیم کے فیصلے کے مطابق کھل گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ فی الحال سکولوں کے سینئر سیکشن کھول دئیے گئے ہیں جبکہ دوسرے کلاسز مرحلہ وار اور حالات کے مطابق کھول دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کلاس رومز اور سکولوں کے احاطے میں ایس اوپیز پر سوفیصد عمل درامد کو یقینی بنائی جارہی ہے اور فیس ماسک اور سینٹائزر کا استعمال طلباء وطالبات کے لئے لازمی کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال اور دوسرے پہاڑی علاقوں میں سکولوں کی بندش کا دورانیہ آٹھ ماہ سے تجاوز کرگئی ہے جوکہ گزشتہ سال دسمبر کے تیسرے ہفتے میں موسم سرما کی تعطیلات کے لئے بند کردئیے گئے تھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





