چترال (محکم الدین) چکدرہ چترال ایکسپریس وے ایکشن کمیٹی چترال کا ایک ہنگامی اجلاس کنوینئیر ایکشن کمیٹی چترال مغفرت شاہ کی زیر صدا رت چترال پریس کلب میں منعقد ہوا۔ جس میں حسب سابق سوائے پاکستان تحریک انصاف کے تمام پارٹیوں کے قائدین و نمایندگان و سول سوسائٹی اداروں کے صدور نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیر میں منعقد ہونے والے آل پارٹیز کانفرس میں شرکت کیلئے بھیجے گئے دعوت ناموں پر تمام حاضرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے خو ش آیند قرار دیا۔ اور متفقہ طور پر دعوت قبول کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ۔ اور کہا۔ کہ چونکہ چکدرہ چترال ایکسپریس وے چھ اضلاع کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ اس لئے اس مقصد کے حصول کیلئے سیاست سے بالاتر ہوکر مشترکہ جدوجہدکرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال میں چودہ اگست کے لاک ڈاون کا فیصلہ دیر میں منعقد ہونے والے کانفرنس کی روشنی میں کیا جائے گا۔ اگر چکدرہ سے چترال تک متفقہ طور پر لاک ڈاون پر اتفاق ہوا۔ تو اس کیمثبت نتائج نکلیں گے۔ ورنہ چترال ایکشن کمیٹی لاک ڈاون مقامی سطح کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ اجلاس میں کانفرنس میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ اور طے پایا۔ کہ ہر پارٹی سے تین افراد کانفرس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا گیا۔ کہ چکدرہ چترال ایکسپریس وے چترال کیلئے موت و حیات کا مسئلہ ہے۔ چترال میں نہ صرف پشاور چترال مین روڈ انتہائی مخدوش حالت میں ہے۔ بلکہ دونوں اضلاع کی اندرونی سڑکیں بھی بہت بری حالت میں ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ کلکٹک سے چترال اپروڈ روڈ بھی کھٹائی میں پڑ گیاہے۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا۔ کہ ہر حال میں مذکورہ روڈ کی تبدیلی کو برداشت نہیں جائے گا۔ اور قانونی راستے استعمال کرتے ہوئے اسے بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اگر یہ ممکن نہ ہو سکا۔ تو پھر بھر پور احتجاج کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔ اجلاس میں آٹھ اگست کی صبح چار بجے چترال سے دیر میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں گاڑیوں کے جلوس میں چترال سے روانگی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلا س میں پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد حکیم ایڈوکیٹ، قاضی فیصل، پاکستان مسلم لیگ کے کوثر ایڈوکیٹ،جماعت اسلامی کے مولانا جمشید احمد، جمیعت العلماء کے مولانا عبد السمیع، اے این پی کے ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ بار کے نیاز اے نیازی ا یڈوکیٹ، سی سی ڈی این کے رحمت الہی، پریس کلب کے ظہیر الدین و محکم الدین،تجار یونین کے شبیر احمد اور ڈرائیور یونین کے عبدالصمد وغیرہ نے شرکت کی
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات