؎چترال(بشیر حسین آزاد) شندورایریا کنزرویشن اینڈ ویلفیئر ارگنائزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت سے مستوج تک نیٹکو(NATCO) بس سروس کو دوبارہ شروع کیا جائے۔گذشتہ سال دسمبر میں برف باری کی وجہ سے بس سروس بند ہوگئی تھی مئی2020ء میں راستہ کھلنے کے باوجود بس سروس کو جولائی کے مہینے میں بھی دوبارہ شروع نہیں کیا گیا اس سروس سے گلگت،گاہکوچ،گوپس،پھنڈر،لاسپور اور مستوج کے سینکڑوں مسافر ہر روز سفر کرتے ہیں اور نیٹکو کی یہ سروس کامیاب روٹوں میں شمار ہوتی تھی۔مسافروں نے نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میرافضل خان سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ گلگت سے مستوج تک چلنے والی نیٹکو (NATCO) بسوں کی سروس کو عوامی مفاد میں دوبارہ بحال کیا جائے مسافروں نے کمانڈر ایف سی این اے اور آئی جی فرنٹیئر کور سے اپیل کی ہے کہ بس سروس کے لئے روٹ پرمٹ دی جائے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





