چترال کے مقام بروز کوڑ میں پیسکو کے ملازم ظہیر الدین کے گھر میں آگ لگنے سے گیارہ کمروں پر مشتمل گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ڈھائی کروڑ روپے کا نقصان۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) چترال کے مقام بروز کوڑ میں پیسکو کے ملازم ظہیر الدین ولد عبدالکریم کے گھر میں آگ لگنے سے گیارہ کمروں پر مشتمل گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ اور گھر کے سامان میں سے ایک چیز بھی نہیں بچایا جاسکا۔ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچے۔ جن کی کوششوں سے قریب کے گھر آگ لگنے سے محفوظ رہے۔ متاثرہ شخص ظہیرالدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔ کہ وہ شام کے وقت گرڈ سٹیشن جوٹی لشٹ میں ڈیوٹی پر تھے۔ کہ ان کے گھر کے ایک کمرے میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اور آگ کے شعلوں نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ جس پر گھر کے افراد نے بھاگ کر جان بچائی۔ آگ کے شعلے بلند ہونے پر مقامی لوگوں کو اطلاع ہوئی۔ جنہوں نے گھر کو بچانے کی حتی المقدور کوشش کی۔ لیکن یہ جدوجہد بے سود ثابت ہوا۔ اور گھر مکمل طور پر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ افراتفری اور خوف کی وجہ سے ایک چیز بھی نہ بچایا جاسکا۔ اور تمام سامان آگ کی نذر ہو گئے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ان کا تقریباڈھائی کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اور یہ گھر انہوں نے چند سال پہلے تعمیر کیا تھا۔ انہوں نے کہا۔ کہ ان کو مالی طور پر بہت نقصان اور ذہنی طور پر انتہائی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا۔ کہ ان کی دوبارہ بحالی کیلئے مالی تعاون کیا جائے۔