چترال (نمائندہ چترال میل) چترال گول نیشنل پارک کی حفاظت پر مامور کمیونٹی واچرز گزشتہ دس مہینوں سے تنخواہ نہ ہونے کی باعث ڈیوٹی چھوڑ دی ہے جس کے نتیجے میں معدومیت کے خطرے سے دوچار کشمیر مارخور اور دوسرے جنگلی حیات اور دیودار کی جنگل کو شدیدخطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چترال گول نیشنل پارک پراجیکٹ کے احتتام پر 30کے لگ بھگ کمیونٹی واچروں کے تنخواہ اور کمیونٹی کو کنزرویشن کے کام میں شامل کرنے کے لئے مطلوبہ وسائل کی فراہمی کے لئے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جس سے ملنے والی منافع کو کمیونٹی واچروں کے تنخواہوں اور کمیونٹی کنزرویشن کے کاموں پر خرچ کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ اسلام آباد میں منسٹری آف کلائمیٹ چینج کی تحویل میں اس فنڈ سے حصہ لے کرکمیونٹی واچروں کو تنخواہوں کی ادائیگی چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی ذمہ داری ہے جوکہ اس میں اب تک ناکام رہا ہے۔ چترال گول نیشنل پارک سے متاثرہ دیہات نے محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے انڈومنٹ فنڈ سے تنخواہوں کے حصول میں ناکامی اور کمیونٹی واچروں کے کام چھوڑنے پر خاموشی برتنے اور نیشنل پارک کے متاثرہ گیارہ دیہات کے عوام کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر عملدرامد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیس سال قبل نیشنل پارک کے قیام کے وقت مارخوروں کی آبادی دوسو سے کم رہنے سے یہ معدومیت کے خطرے سے دوچار تھی لیکن اب کمیونٹی کی تعاون کی وجہ سے یہ تعداد چار ہزار سے متجاوز ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ کئی مہینوں سے بار بار چیف کنزرویٹر کے نوٹس میں لانے کے باوجود مسئلے کا برقرار رہنا اور نیشنل پارک کی حالت خراب ہونا پی ٹی آئی حکومت کی اس دعوے کی نفی ہے کہ اس دور میں جنگلی حیات اور ماحولیات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





