چترال (نمائندہ چترال میل) جامعہ چترال کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز کے مطابق وفاقی حکومت نے یونیورسٹی کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر اور دوسرے ترقیاتی اخراجات کی مد میں پی ایس ڈی پی 2020-21 میں 1724.458ملین روپے کی خطیر رقم مختص کردی ہے۔ اس سے پہلے یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے فروری میں مجوزہ منصوبے کی پی سی ون تیار کرکے ایچ ای سی میں جمع کرادیا تھا۔جسے بعد میں گیارہ مارچ کو ایچ ای سی میں منعقدہ ایک اعلی سطحی ڈی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں پیش کرکے منظوربھی کرالیاتھا۔ اس خبرپر جامعہ چترال کے طلبہ اور عملہ سمیت علاقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم و تحقیق کے شعبے سے وابستہ تمام افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے پورے صوبے کے اندرمذکورہ پی ایس ڈی پی میں شامل اعلی تعلیم کے شعبے کے آدھے درجن سے بھی کم منصوبوں میں جامعہ چترال کو بھی شامل کرنے پروفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





