چترال (نمائندہ چترال میل ) گورنمنٹ سینٹنل ماڈل سکول چترال کے چوکیدار نظار شاہد ولد محمد ولی خان ساکنہ ژانگ بازار کو سات سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔بچے کے رشتہ داروں (افغان باشندے) نے بتایاکہ اتوار کے روز وہ سکول کے قریب روڈ میں بیٹھ کر کام کررہے تھے کہ انہیں معلوم ہوا کہ ان کے بچے کو سکول کے اندر بند کرلیا گیا ہے جس پر وہ دیوار پھلانگ کر اند جاکر دیکھا تو ملزم بدفعلی کی کوشش کررہا تھا اور انہیں دیکھ کر وہ بھاگ نکلے۔ انہوں نے بتایاکہ ان کی رپورٹ پر چترال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ چترال تھانے کے محرر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے متاثر بچہ (ف) کے بیان پر ملزم نظار شاہد ولد محمد ولی خان (عمر 32سال) کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 377اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے دفعات 53اور 55کے تحت مقدمہ دائر کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسرا رالدین نے بتایاکہ متاثرہ بچہ اور ملزم کا طبی معائنہ کیا گیا ہے جبکہ رپورٹ ابھی فائنل نہیں ہوئی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





