چترال (نمائندہ چترال میل) گزشتہ ایک دن کے دوران مختلف واقعات میں دو افراد جان بحق ہوگئے جن میں ایک قتل کا واقعہ بھی شامل ہے جوکہ افغان سرحد پر واقع گاؤں ارندو میں پیش آیا۔ چترال پولیس کے مطابق ارندو کے گاؤں گوڑگال میں ملزم حسین خان نے گاؤں ہی کے عاقب خان پر آتشین اسلحہ سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جس پر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ وقوعہ کے وقت مقتول ہل چلارہا تھا جس کا بیل بھی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا جسے موقع پر ذبح کیا گیا۔ ملزم اب تک گرفتار نہ ہوسکا ہے۔ دوسرے واقعے میں چترال دروش روڈ پر واقع گاؤں خیر آباد کے مقام پر موٹر سائیکل اور موٹر کار میں تصاد م کے نتیجے میں زخمی ہونے والا انور خان ولد محراب خان عمر (34سال) ساکنہ کیسو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





