(چترال میل رپورٹ)خیبرپختونخوا کا سالانہ بجٹ برائے سال2020-21 19 جون کو سہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ تیمور سلیم جھگڑا بجٹ پیش کریں گے۔ کرونا وائرس کے غیر معمولی حالات کے پیش نظر بجٹ سیشن کو 28 جون تک محدود کردیا گیا ہے۔ اجلاس کے لیے تمام ممبران کو ایس او پیز جاری کر دی گء ہیں۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اور اجلاس سے ایک ہفتہ قبل تمام ممبران کے ٹیسٹ ہونگے۔ ایوان میں سماجی فاصلے سوشل ڈسٹنسگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام ممبران ماسک پہن کر اسمبلی میں آئیں گے۔ جب کہ اجلاس کے دوران مہمانوں کی آمد پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ملاقات میں گزشتہ روز ہونے والے فیصلوں کے بارے میں صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ ملاقات میں حکومت کی طرف سے وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی، وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیر تعلیم اکبر ایوب، وزیر قانون سلطان محمد خان اور کامران بنگش جبکہ اپوزیشن کی طرف سے لطف الرحمن، سردار حسین بابک، شیر اعظم وزیر اور سردار نے شرکت کی۔ شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات بہت مفید رہے۔ اور اس بات پر اتفاق رہا کہ اس مشکل صورتحال میں متفق ہو کر بہتری کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حفاظتی اقدامات کرونا وائرس کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں۔ تاکہ بجٹ اجلاس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ ملاقات میں فنڈ کی تقسیم کے حوالے سے بھی گورنمنٹ اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت ہوئی۔ حکومتی وفد نے اپوزیشن کے تحفظات سنے اور ان سے وقت مانگا کہ وہ وزیر اعلی محمود خان سے ملاقات کرکے منگل کو اپوزیشن کو جواب دیں گے۔مذاکرات کے دو سیشن ہوئے پہلے سیشن میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے بھی شرکت کی۔اور اسمبلی اجلاس کے معاملات طے کیے۔ جبکہ دوسرے سیشن میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان فنڈز کی تقسیم کے معاملے پر مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے آئندہ سیشن میں منگل کے روز صوبائی اسمبلی کی تحلیل کردہ کمیٹیوں کو دوبارہ بنانے کے لیے فارمولے پر بات چیت ہو گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات