چترال (نمائندہ چترال میل) لویر چترال میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 17ہوگئی جب بدھ کے روز مزید 9افراد کی مثبت رپورٹ آگئی جبکہ چار مثبت رپورٹ والے مریضوں کو ڈسچارج کردئیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال چترال سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پشاور سے آکر مختلف قرنطینہ سنٹروں میں قیام کرنے والے جن افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی ظاہر ہوئی ہے، ان میں کوشٹ کے عبدالوہاب 51 سال، بی بی فاطمہ 36سال،ام لائبہ 12سال،کوغذی کے سلطان مراد 68سال،مریم مراد 17سال،سین لشٹ کی حنا 23سال،زرگراندہ کے اعجاز الحق 28سال، کاری کے شیر حیدر 23سال، کاری کی 70سالہ خاتون بی بی نان جبکہ اوسیاک دروش کے 26سال شامل ہیں۔ اپر چترال میں کوویڈ مریضوں کی تعداد 5ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل چارمریضوں شہاب الدین، شیر نواز، شمس اکبر اور رحمت ولی خان کے رپورٹ منفی آنے پر ڈسچارج کردئیے گئے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندادبیداد – نظم و نسق کی کامیابی۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
- ہومڈی پی او لوئر چترال کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،،یہ کھلی کچہری بروزِ بدھ، شام 4:00 بجے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ، لوئر چترال میں منعقد ہوگی
- ہومڈی پی او چترال اپر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- ہومچترال کے خوبصورت سیاحتی مقام گرم چشمہ کے نوجوان آرٹسٹ شیر احمد المعروف شیرو کی یاد میں علاقے کے ممتاز درسگاہ پامیر پبلک سکول اینڈ کالج میں ایک روزہ آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد ک










