چترال (نمائند ہ چترال میل) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں سے لواری ٹنل کے راستے چترال میں داخل ہونے والے سوفیصد مسافروں کو قرنطینہ میں رکھاجاتا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں سے آ نے کی وجہ سے ان کے ذریعے ممکنہ طور پر کرونا وائرس چترال میں پھیلنے کا خطرہ نہ رہے اور لویر اور اپر اضلاع کے انتظامیہ دن رات اس انتظام میں لگے ہوئے ہیں تاکہ چترال میں کووڈ 19.کے مریضوں کی صفر تعداد برقرار رہے۔ منگل کے روز ڈپٹی کمشنر لویر چترال کے دفتر میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اضافی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس میں چترال کے عوام کابھرپور تعاون بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ سماجی فاصلہ قائم رکھنا اور اختیاط برت کرہی اس مہلک مرض سے بچا جاسکتا ہے اورانتظامیہ اسی اصول پر کاربند ہے جس کے سامنے چین اور امریکہ ویورپ کی دو واضح مثالیں موجود ہیں اور یہ بات سب کو معلوم ہے کہ چین کے ووہان شہر میں مکمل طور پر آئسولیشن سے بہت ہی مختصر مدت میں اس مرض سے گلوخلاصی حاصل کی جبکہ بے اختیاطی کی وجہ سے امریکہ ویورپ میں ہزاروں افراد روزانہ کے حساب سے لقمہ اجل بنتے جارہے ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ نے کہاکہ چترال میں پھل، سبزی اور چکن کے کاروبار کے لئے نئے قواعد وضع کئے جائیں گے تاکہ غیر مقامی افراد متاثر ہ علاقوں کا یہاں آنے کو باقاعدہ ضابطے میں لایا جاسکے۔انہوں نے چترال کے عوام پر زور دیاکہ چترال کو کرونا وائرس سے پاک رکھنے میں وہ حکومت کے ساتھ تعاون برقرار رکھیں گے۔ اس موقع پر ڈی سی لویر چترال نوید احمد اور ایڈیشنل ڈی سی حیات شاہ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات