چترال (محکم الدین) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال ڈاکٹر محمد شمیم نے کہا ہے۔ کہ وہ اور اُن کا عملہ مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ اور دستیاب وسائل کے ساتھ وہ بلا تاخیر کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں شفٹ کرنے، سکریننگ، آئسولیشن میں رکھنے اور تشخیص کیلئے درکار دیگر اقدامات جنگی بنیادوں پر جاری رکھیں گے۔ وہ جمعرات کے روز اپنے آفس میں میڈیا کے نمایندوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال محمد حیات شاہ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الولی خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہم نے دو سو بستروں کے ہسپتال میں بارہ بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کیا ہے۔ لیکن خدا کے فضل سے چترال میں اب تک کوئی پازیٹیو کیس نہیں ہے۔ اور نہ اب تک کوئی مشتبہ مریض سامنے آیا ہے۔ تا ہم مشتبہ مریض کے رزلٹ کا انتظار کرنے کی بجائے ہم ابتدا ہی میں جملہ طبی امور نمٹانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال نے کہا۔ کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے۔ اس لئے اس میں کسی بھی کوتاہی بڑے مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اور مجھے یقین ہے۔ کہ صحت کا شعبہ، انتظامیہ اور عوام مل کر اس آفت سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کی آبادی کی نسبت اُنہیں تاحال جو تشخیصی کٹ،ماسک و دیگر طبی سامان فراہم کئے گئے ہیں۔ وہ انتہائی طور پر کم ہیں۔ جبکہ چترال کی پانچ لاکھ کی بڑی آبادی ہے اور ہسپتال سٹاف کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہر بندے کا سفری ریکارڈ بہت ضروری ہے۔ کیونکہ جن شہروں میں یہ وباء پھیلی ہے۔ وہا ں سے آنے والے مسافروں میں اس وائرس کے ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اور اب تک جہاں بھی اس وائرس کا وجود پایا گیا۔ وہ زیادہ تر مسافروں سے پھیلی ہے۔ ایم ایس نے چترال کے تمام لوگوں سے اپیل کی۔ کہ وہ ان دنوں معمولی نوعیت کی بیماریوں کے علاج کرنے کیلئے ہسپتال آنے سے گریز کریں۔ خصوصا ٹھنڈے علاقوں کے لوگوں کیلئے مزید مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس لئے بے جا سفر سے پرہیز کرنا از بس ضروری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال محمد حیات شاہ نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔ کہ عشریت میں آٹھ بیڈ کا ایک وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ جس میں مشتبہ مریضوں کو ٹھہرایا جائے گا۔ چترال ہسپتال میں قائم کردہ آئسولیشن وارڈ کے علاوہ بھی اگر ضرورت پڑی۔ تو گورنمنٹ کے بلڈنگ موجود ہیں۔ جن سے کام چلایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ کراچی سے آنے والے مسافروں کوسکریننگ پوائنٹ پر چیک کیا جاتا ہے۔ اور مشتبہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال