چترال (نمائندہ چترال میل) ٹیلی نار موبائل فون کمپنی کی گزشتہ کئی سالوں سے چترال میں انتہائی ناقص سروس سے تنگ صارفین نے جمعہ کے روز اتالیق چوک چترال میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس سے معروف عالم دین اور شاہی بازار مسجد کے خطیب مولانا اسرار الدین الہلال، جماعت اسلامی یوتھ کے صدر وجیہ الدین، تجار یونین کے صدر شبیر احمد خان، پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری امین الرحمن، ڈرائیورز یونین کے صدر صابر احمد نے خطاب کیا۔ انہوں نے بار بار توجہ دلانے کے باجود سروس کی معیارمیں بہتری نہ لانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں 92فیصد سے ذیادہ موبائل فون کے صارفین ٹیلی نار استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود سروس کو بہتر کرنے کی طرف توجہ نہ دینے ہزاروں صارفین کے ساتھ مذاق ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیلی نار کمپنی نے اپنی سروس کو بہتر بنانے کی بجائے ناقص سروس کی نشاندہی کرنے والے چترا ل کے ایک سینئر صحافی سیف الرحمن عزیز کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرنے پر ٹیلی نار کمپنی کی مذمت کی۔ انہوں نے ٹیلی نار کمپنی کو سروس کی بہتری کے لئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ اگر سروس کو بہتر نہ بنایا گیا تو اس کمپنی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال