میوزیکل نائٹ میں چترال کے مشہور گلوکاروں نے سر بکھیرے اور حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔
محکمہ ثقافت خیبر پختون خوا کی جانب سے نشتر ہال پشاور میں چترال میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جسمیں بڑی تعداد میں چترال کے رہائشیوں نے شرکت کی۔ چترال کے معروف گلوکاروں نے اس موقع پر سریلی سر بکھیرے جس پر چترال کے نوجوانوں نے خوب رقص کرکے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ میوزیکل نائٹ میں چترال کے طالبعلموں سمیت بڑی تعداد میں پشاور میں اباد چترال کے رہائشیوں نے شرکت کی۔ نشترہال چترال کے رہائشیوں سے کچا کچ بھرا تھا۔ چترال کے رہائشیوں نے اس موقع پر چترالی میوزیکل نائٹ کے انعقاد پر محکمہ ثقافت کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے مقامی زبانوں کی ترویج اور ثقافت کے فروغ کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بڑی تعداد میں چترالی رہائش پذیر ہے چترال کی میوزیک اور ثقافت ایک منفرد مقام رکھتا ہے پوری دنیا میں چترال کی ثقافت اور میوزیک پسند کیا جاتا ہے محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا کی جانب سے چترال کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات قابل تحسین ہے۔ محکمہ ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ ثقافت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے صوبے میں بولی جانے والی تمام زبانوں کو ترویج دی جائیگی۔ چترال کے علاوہ صوبے میں بولی جانے والی سرائیکی، ہندکو اور دیگر میوزیکل نائٹ کا اہتمام بھی کیا جائیگا جسکا مقصد صوبے میں اباد تمام رہائشیوں کو یکساں طور پر تفریح کے مواقع فراہم کرنا اور ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





