وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کی زیر صدارت پیر کے روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اقلیتوں کے لیے صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 2 فیصد داخلہ کوٹہ مختص کرنے پر غور و خوض کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی سردار رنجیت سنگھ کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم افسر علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کبیر، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز محمد رحمان، ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ وحید خان، ڈپٹی سیکرٹری بہبود آبادی پیر محمد کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع اقلیتوں کے لیئے سرکاری ملازمت کے لیئے منعقد کیے جانے والے امتحانات کے پاسنگ مارکس کم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے جبکہ صوبے کی تمام جامعات میں کوٹہ مختص کرنے کے حوالے سے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو سمری منظوری کے لیئے بھیجنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔معاون خصوصی وزیر زادہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو معیاری تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں باعزت روزگار بھی فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کی فلاح وبہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ اقلیتوں کے طرز زندگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی میں اقلیتوں کے لیئے کوٹہ مختص کر نے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





