دبئی (نمائندہ چترال میل)دبئی میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیت حاجی محمد ظفر صاحب کی سماجی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ وہ ملک سے دور رہ کر بھی اپنے علاقے کے سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اور پردیس میں بھی اپنے کمیونٹی کے ساتھ ہر ممکن مدد اور تعاون کے لئے تیار رہتا ہے۔ اور دبئی میں رہے والے چترالیوں کے لئے کوئی نہ کوئی ثقافتی پروگرام ترتیب دیتے رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ جمعرات کی شام اپنی رہائش گاہ ڈیرہ دبئی میں ایک انتہائی پروقار اور پر تکلف عشایہ کا اہتمام کیا تھا جس میں چترال گلگت بلتستان اور پختون علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے حضرات شرکت کی جس میں فتح الرحمن، شیر بابر خان، نظار ولی شاہ، ظفر سیرنگ، نذیر شاہ، شیر اسرار خان، محمد اسماعیل خان، عزیز احمدذیتوی، عبدالولی اسی، برات حسین، دیدار حسین دلبر، نثار اللہ مسرور، کے علاوہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میزبانی کے فرائض پہلوان حصیم خان، وقار خان، ارشد خان، سکندر خان اور شفیع خان نے بڑے منظم اور پُر خلوص طریقے سے سر انجام دیے۔ اس موقع پر چترالی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں نوجوان فنکار فاروق عبداللہ، محمد اسماعیل اور غذر سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر فنکار آمیر نظامی نے بھی اپنے فن کا مظاہر ہ کیا۔ اس ثقافتی کو ”ایک شام زوقی“کے نام دیا گیا تھا۔ اس موقعے پر چترال کمیونٹی کی طرف سے بات کرتے ہوئے نظار ولی شاہ نے میزبان حاحی محمد ظفر صاحب کا شکریہ ادا کیا اور ان کی سماجی خدمات کی تعریف کی۔ آخر میں میزبان حاجی ظفر صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ یوں یہ پر وقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات