چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں یوم یکجہتی کشمیر رنگارنگ تقریبات کی صورت میں منائی گئی جن کا اہتمام ضلعی انتظامیہ، تجار یونین اور شہید اسامہ وڑائچ اکیڈیمی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ صبح دس بجے سائرن بجنے کے ساتھ کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے اڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں مسئلہ کشمیر پر مقررین نے تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جدوجہد آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی سرکار اب بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر گزشتہ چھ مہینوں سے کشمیریوں کا محاصرہ کئے رکھا ہے۔ مقررین میں مقامی سکولو ں اور کالجو ں کے طلباء طالبا ت بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیات شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان نے صدارت کی۔ مقرریں میں مولانا اسرار الدین الہلال، ڈپٹی ڈی ا ی او ڈاکٹر عبدالمالک، عالمگیر بخاری شامل تھے جبکہ طلباء وطالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنگور کی طالبہ حسینہ فیروزکی تقریر کو زبردست سراہاگیا۔ اپنے خطاب میں حیات شاہ نے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں اور مودی سرکار ان کو بے یار ومددگار ہرگز نہ سمجھے۔ عبدالولی خا ن نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی برادری کے لئے ایک چیلنج ہے اور یہ افسوس کامقام ہے کہ جس ظلم وبربریت کا مظاہرہ مودی سرکار کشمیری مسلمانوں پر کررہے ہیں، عالمی ادارے اس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہے ہیں اور یہ عالمی ضمیر کے مردہ ہونے کا ثبوت ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز محمد شہزاد، فیاض قریشی، ڈسڑکٹ سپورٹس افیسر عبدالرحمت، اے ڈی او سپورٹس فاروق اعظم بھی موجود تھے۔ بعدازاں ایک ریلی نکالی گئی جوکہ شاہی بازار اور اتالیق بازار سے گزرکر بنک چوک پر احتتام پذیر ہوا۔ دوپہر کویوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ٹاؤن ہال میں مشاعرہ منعقدہواجس میں شعراء کرام نے کشمیر کی جدوجہد آزادی اور مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لویر چترال حیات شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ انجمن ترقی کھوار کے سابق صدر محمد یوسف شہزاد نے صدارت کی اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان مہمان خاص تھے۔ انجمن ترقی کھوار چترال کے صدر شہزادہ تنویر الملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شعراء میں ظہور الحق دانش، محمد عرفان عرفان، ثناء اللہ ثانی، سعید الرحمن سیدی، سرور سرور، شربڑنگ گداز، علاء الدین عرفی، منصور علی شباب، صلاح لوٹھورو، فداء الرحمن فدا، ر احت کا ظمی، صفی اللہ اصفی، شہزادہ مبشر الملک، محمد شفی شفا، صادق اللہ صادق، طارق اللہ تبریز، احتشام احتی اور حاجی اکبر حیات شامل تھے۔ پولو گراونڈ چترال میں فٹ بال اور رسہ کشی کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔اس موقع پر اے ڈی سی حیات شاہ اور اے سی عبدالولی خان نے کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے۔ درین اثناء اپر چترال میں بھی یوم یکجہتی کمشیر کے سلسلے میں بونی بازار میں ایک ریلی نکالی گئی جوکہ بعد میں جلسہ عا م میں بدل گئی جس سے مختلف مقرریں نے خطاب کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات